اپنی پیشانی پر شہادت کی انگلی سے المصور

اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ وہ دوسرے کو اپنے طرف مائل کرلے۔ کسی کے دل میں اپنا گھر کر لے۔

یا دوسرابندہ جوبھی آپ کادوست ہے۔جو کوئی بھی ہے۔آپ چاہتی ہیں کہ اس کےدل میں آپ گھر بنا لیں۔ تو پھر آپ اس طرح کریں کہ آپ اپنی شہادت کی انگلی سے اپنی پیشانی پر ” یا مصور ” کو اشارے کے ساتھ لکھ لیا کریں۔ یہ نہیں کہ مارکل کےساتھ لکھنا ہے شہادت کی انگلی کےساتھ اپنی پیشانی پر لکھنا ہے۔ انشاءاللہ! یہ لکھ کر جس شخص سے بھی آپ ملاقات کریں گے ۔ اس کے دل میں آپ کا گھر بن جائےگا۔

وہ شخص جو ہےآپ کی طرف مائل ہوجائےگا۔ آپ کے بارے میں سوچے گا۔ آپ سے محبت رکھے گا۔ یا مصورُ ’’ صورت بنانے والا‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے۔ بہت خوبصورت اور پیارا نام ہے جس کی بہت ساری فضیلت ہے ، برکت ہے۔ اگر آپ کسی کام کو لے کے پریشان ہیں ، آپ کا کوئی کام نہیں ہو رہا تو آپ نے اس کے لیے یہ عمل کرنا ہے۔انشاءاللہ آپ کی مشکل حل ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کے ہر نام کی اپنی ایک فضیلت ہے اپنے برکات ہیں۔ اسی طرح یا مصورُ اس نام کی اپنی ایک فضیلت ہے، اپنی برکت ہے، اپنی طاقت ہے۔

اگر آپ کا کوئی کام اٹکا ہوا ہے۔ نوکری کے معاملے میں پریشان ہیں، اولاد کے معاملے میں پریشان ہیں۔ تو آپ نے چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے اللہ تعالی کا یہ نام پڑھتے رہنا ہے۔اس نام کو آپ المصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں اور یا مصورُ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ گننے کی ضرورت نہیں، تعداد کی ضرورت نہیں۔ آپ نے کثرت کے ساتھ اس نام کو پڑھتے جانا ہے اور ذہن میں یہ رکھنا ہے کہ یا میرے پروردگار اس نام کی برکت سے میری مشکل آسان فرما ۔انشاءاللہ آپ کا وہ کام جلد از جلد ہو جائے گاـ

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.