ایکنی اسکارز اور اسکن کے اوپن پورز سے چھٹکارا

ایک نئی ریسپی کے ساتھ آ پ کے لیے  اوپن پورز اینڈ ایکنی کی رمیڈی  لے کرآئے ہیں۔ لیکن ریسپی سمجھنے سےپہلے آپ کو اپنی سکن کو سمجھنا ہے ۔اگر آپ کے کسی زمانے میں دانے نکلے اور وہ دانے بہت زیادہ پیپ والے ہوتے ہیں۔ وہ دانے جن سے بلڈ نکلتا ہے۔ ایک وقت آتا ہے کہ وہ سوکھ جاتا ہے۔ اور اپنی نشانیاں کھڈوں کی صورت میں چھو ڑ جاتے ہیں۔ یہ ایکنی اسکارز کہلاتے ہیں۔ پھر اوپن پورز ہوتے ہیں ۔ یہ الگ چیز ہے۔ یہ رمیڈی دونوں پر کام کرے گی۔ لیکن اس وقت لگائیں  جب آپ کے دانے بالکل سوکھ چکے ہوں۔ اگر دانے بھی ہیں۔ا ورکھڈے بھی ہیں۔ اس صورت میں یہ آپ کو اتنا فائدہ نہیں دے گی۔اور نہ ہی نقصان دے گی۔ اگر آپ دیکھتے ہیں۔ کہ آپ کے دانے تو نہیں ہیں۔ لیکن آپ کے ایکنی کےکھڈے رہ گئے ہیں۔ توآپ اس کو استعمال کریں۔

ا ور اگر آپ  کے کوئی ایکنی اسکارز نہیں ہیں۔ صرف اوپن پورز ہیں۔ اور آپ چاہتے  ہیں کہ سکن تھوڑی ٹائیٹ ہوجائے تو یہ دونوں پر کام کرے گی۔ دو نعمتیں آپ کے گھر میں موجود ہیں  اور کیسے استعمال کرنی ہیں؟ بیسن آپ کے گھر میں موجود ہوتا ہے ۔ چاول بھی آپ  کے گھر میں موجود ہوتا ہے۔ چاول کوئی سا بھی ہو۔ جتنا سستا اتنا اچھا۔ جو آپ کے گھر میں موجود ہے۔ اس چاول کا آپ نے پاؤڈر بنانا ہے۔ بنیادی طور پر یہ دو چیزیں بیسن اور چاول کا آٹا چاہیے ہوگا۔ اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے  کہ جب آپ اس کو بنار ہے ہوں۔ تو آپ  صاف پیالی میں ایک چمچ بیسن  کا لے لیں۔ اور  ایک  چمچ چاول کا پاؤڈڑ کا لے لیں۔ اور ان دونوں کو مکس کرلیں۔ اور اب اس میں شہد ڈال دیں۔ شہد خالص ہونا چاہیے۔ شہد اتنا لیں گے کہ یہ ایک پیسٹ سا بن جائے۔ اب ان کو مکس کرلیں۔اور ان کا پیسٹ بنا لیں۔  یہ ایک اچھا سا پیسٹ بن گیا ہے۔ اور اس کا کام کوئی دو تین ہیں۔ اوپن پورز ، ایکنی اسکارزاور ساتھ میں آپ  کی اینٹی ایجنگ پرم کرتا ہے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی سکن لوز ہے تو آپ اپنے دائیں ہاتھ سے جہاں پراسکارز ہیں۔ وہاں پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں گے۔ جہاں جہاں دانے اور کھڈے اور اوپن پورز ہیں۔ وہاں پر اس کا لیپ کردیں۔ اگر باقی فیس پر لگاناچاہتے ہیں۔ صر ف آپ کی سکن  بھی تھوڑی ٹائیٹ ہو۔ تو پورے فیس پر لگایا جاسکتا ہے۔ خاص طور پر وہاں پر فوکس کرنا ہے۔ جہاں پر آپ کے ایکنی اسکار ز اور اوپن پورز ہیں۔ وہاں پر  اس کا لیپ لگا کر چھوڑ دیں۔ بیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اور اس کے بعد سادے پانی سے دھو لیں۔ آپ چاہیں تو ہفتے میں دو سے تین  مرتبہ کرلیں۔ آپ چاہیں تو روز کرلیں۔

آپ چاہیں ایک دن چھوڑ کر ایک دن  کرلیں۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ اب دوسرا نسخہ آپ کو بتانے لگیں ہیں۔ کہ میتھی دانہ لے لیں۔ اور اس کا پاؤڈر بنالیں۔ اس کے بعد آپ نے کیا کرنا ہے؟ ایک چمچ پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دینا  ہے۔ پانی  میں اس کو آدھے کپ میں ڈال دیں۔ جب وہ پکنا شروع ہوجائےگا۔ ہلکے آنچ پر پکنے دیں۔ اور یہ جیل بن جائےگا۔اب یہ جیل تیار ہوچکاہے۔ اس کو ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد یہ پیسٹ لے کر وہاں پر لگانا ہےجہاں  پر آپ کے ایکنی اسکارزاور کھڈے ہیں۔ وہاں پر آپ نے ڈھائی منٹ کلا ک اور ڈھائی منٹ اینٹی کلاک لگائیں۔پانچ منٹ  یہاں دائیں اور پانچ بائیں کیا۔ پہلے مہینے میں آپ کو محسوس ہوگا ۔ کہ آپ کو رزلٹ نہیں مل رہا۔ یہ ذہن میں رکھیں کہ  میتھی  میں اللہ تعالیٰ نے آئل رکھا ہے۔ پہلے مہینے میں  یہ آپ کی بیس بنار ہا ہوگا۔ اس لیے پہلے مہینے میں پتہ نہیں چل رہا ہوگا۔ جیسے ہی دوسرے مہینے میں جائیں گے ۔ تو دس فیصد آپ کے کھڈے بھر رہے ہوں گے۔ اسی طرح کرتے ہوئے چھ مہینے کے بعد باقاعدگی سے کرنےسے آپ کو ایسے لگے گا کہ آپ کو کھڈے تھے ہی نہیں۔ اب آپ کے پاس دونوں رمیڈی ہیں جو بھی اچھی لگے یا آسان لگے وہ استعمال کریں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *