بچت بھی شفاء بھی ، کمردرد اورجوڑوں کےلیے سستا ترین

موٹا اور پھولا پیٹ کم کرنے کیلئے: دالیں اور سبزیاں موٹے اور پھولے پیٹ کو کم کرتی ہیں۔ اور آملے  کے اچار کا استعمال بھی موٹاپا کم کرنے کےلیے بہت مفید ہے۔ کمردرد اور جوڑوں کےلیے : آدھ  پاؤمیتھرے کو ٹ کر سفوف بنا لیں ایک چھوٹا چمچ رات کو نیم گرم دودھ سے کھائیں۔  کھٹا دہی منٹوں میں میٹھا: ایک برتن میں ململ کا کپڑا بچھا کر کھٹا دہی اس میں ڈال دیں۔ پھر کپڑا اٹھا کر دہی ہلکا ہلکا دباتے جائیں۔ جب دہی  کا کھٹا پانی نکل جائے تو کسی برتن میں نکال لیں۔ اس میں تھوڑا سا دودھ ڈالیں۔ اور چمچ سے ہلائیں اور دہی پھر سے میٹھا ہوجائےگا۔

کالی کھانسی کےلیے: کالی کھانسی کےمریض بچے کے گلے میں لہسن کے جوئے کو چھیل کر ان کا ہار بنا کر پہنائیں۔  اس سے آرام آجائےگا۔ کیونکہ لہسن سے ایک جو ہر نکل کر ہوا میں شامل ہوتا ہے۔ ہوا سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں جاتی ہے۔ تو کھانسی سے آرام آجاتا ہے۔ سات دن میں بال گرنا بند: لہسن یعنی تھوم کے اوپر جو چھلکا ہوتا ہے حسب ضرورت لے کر روغن زیتون میں جوش دے کر محفوظ کرلیں۔ اور جب بھی نہائیں۔ نہانے کے بعد یہی تیل استعمال کریں۔

انشاءاللہ! بہت فائدہ ہوگا۔ اور بال نہیں گریں گے۔ نظر تیز کرنے کےلیے : چارعدد بادام ، چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لےکر رات کو سوتے وتق کھالیجئے۔ اور اسے کھانے کے بعد  ہرگز پانی نہ پئیں۔ نظرکی کمزوری دور: گاجر میں وٹامن اے  وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اسکا جوس پینےسے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ ایک گلاس گاجر کا رس شام کو روزانہ پئیں، کم ازکم چالیس دن تک پئیں۔ اس سے آنکھوں   کو بے انتہاء قوت حاصل ہوگی۔ بڑھاپے  میں بھی آپ بغیر عینک کے پڑھ سکیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.