بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنا ایک مشکل ترین مرحلہ۔۔ جانیئے ڈیلیوری کے بعد وزن کم کرنے کے چند آسان اور مفید طریقے

دورانِ حمل وزن بڑھنا ایک عام سے بات ہے اس دوران خواتین کا وزن 11 سے 16 کلو تک بڑھ جاتا ہے لیکن اگر ڈیلیوری کے بعد اس وزن کو کم نہ کیا جائے تو یہ آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے تاکہ آپ بھی اپنی پہلے جیسی جسمانی حالت میں واپس آجائیں اور خوبصورتی میں بھی کوئی کمی نہ رہے۔

بچے کی پیدائش کے بعد کب وزن کم کرنا چاہیئے؟
ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے 60 دنوں تک خواتین کو وزن کم کرنے کی فکر میں نہیں رہنا چاہیئے، کیونکہ بچے کی پیدائش کے 6 ہفتوں بعد ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور بچے کو دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کو اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھنا پڑتا ہے زیادہ بہتر ہوگا اگر ورزش کر کے وزن کم کیا جائے اور کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے۔

بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے آسان طریقے< خواتین کے لئے بچے کی پیدائش کے بعد ورزش کا وقت نکالنا کافی مشکل کام ہوتا ہے لیکن اگر اس کی جگہ چہل قدمی کی عادت اپنائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 ہزار پھر 5 ہزار قدم تیز تیز چلنے کی عادت ڈالی جائے تو اس سے ماں کا وزن تیزی سے کم ہو سکتا ہے دودھ پلانے کی وجہ سے ماں کا وزن خود بخود بھی کم ہو جاتا ہے کیونکہ اس دوران ماں روزانہ کی بنیاد پر 600 سے 800 کیلوریز خارج کرتی ہیں اور انہیں نئی کیوریز کی ضرورت ہوتی ہے، ایسے میں جب آہستہ آہستہ بچہ بڑا ہونے لگتا ہے تو سیریلیک اور دیگر غذاؤں کا استعمال شروع کروا دینا چاہیئے جس سے آپ کو روزانہ کی بنیاد پر بہت زیادہ دودھ پلانے کی ضرورت نہ پڑے اور آپ کیلوریز کا کم استعمال کر کے اپنا وزن کم کر سکتی ہیں۔ “>ماہرین کے مطابق بچے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کے لئے ماں کو دالوں، پھلیوں، سزبوں اور پھلوں کا استعمال کرنا چاہیئے جبکہ چکنائی والی غذاؤں اور جنک فوڈ سے پرہیز کرنا چاہیئے
>ماہرین کے مطابق دودھ پلانے والی ماؤں کو دن میں 5 سے 6 مرتبہ بھوک لگتی ہے ایسے میں ماں کو چاہیئے کہ وہ 3 وقت صحت بخش کھانا کھانے کے علاوہ جب بھوک لگے تو خشک میوہ جات، دہی اور تازہ پھلوں کا استعمال کرے اس سے نہ ہی وزن بڑھے گا اور نہ ہی غذائیت میں کمی آئے گی۔
“>بچے کی پیدائش کے بعد نیند پوری ہونا بہت مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ بچے ماں کو رات بھر جگاتے ہیں اور بار بار بھوک لگنے کی وجہ سے روتے ہیں جس کی وجہ سے نیند کی کمی بھی ماں میں وزن بڑھانے کی وجہ بنتی ہے، ایسے میں جب بچہ 2 سے 3 ماہ کا ہو جائے تو اس کے سونے اور جاگنے کی روٹین بنانی چاہیئے تاکہ آپ کی بھی نیند پوری ہو سکے اور وزن میں کمی آ سکے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *