جامن کے طبی فوائد حکیمی استعمال او ر

گرمیوں میں جامن کا خاص طبی استعمال گرم مزاج لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جامن کا اپنا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔ یہ وٹامن سی ، کیلشیم ، آئرن، فائبر،فولک ایسڈ اور پوٹاشیم جیسے قدرتی منر لنز سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس لیے یہ پھل بے شمار فوائد رکھنے کے علاوہ بہت سی خطرناک بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ جامن استعمال کرنے کاصیحح طریقہ کیا ہے؟ جامن میں روزانہ کتنی مقدار اور کیسے استعمال کرنا چاہیے؟ اس کو کھانےسے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اور جانیں گے جامن سے خطرناک بیماریوں کے اثردار علاج کے بارے میں ۔ اینیمیا: یعنی خ ون کی کمی علاج ہے۔ جامن میں آئرن، وٹامن سی اور فولک ایسڈ کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو جسم میں خ ون کی کمی کو دور کرنے اینمیا

جیسے مرض کو ختم کرنے اور نئے ریڈ سیلز کی پیداوار کا بہترین سورس ہے۔ جو لوگ خ ون کی کمی کا شکار ہیں۔ وہ پورے دن میں ایک پاؤ جامن دو ماہ تک ضرور استعمال کریں۔ شوگرکاعلاج : جامن شوگر کےمریضوں کےلیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ جامن کا استعمال شوگر کی بہت سی ادویات میں ایک نیچرل اجزاء کے طور پر ہوتا ہے۔ جامن کے دس دانے صبح ، دس دانے دوپہر اور دس دانے رات کو سونے سے پہلے کالی مرچ اور نمک لگا کر کھانےسے خ ون میں شوگر کی مقدار نارمل رہتی ہے ۔ انسولین میں بہتر ی آتی ہے۔ا ور شوگر کے اٹیک کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔دل کے امراض کا علاج: جامن دل کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس میں موجو د پوٹاشیم کنٹینٹ، ہائی بلڈ پریشر،ہائی کولیسٹرول اور ہارٹ اٹیک کے خطرے کو کم کرنے کا قدرتی سورس ہے۔

اگر آپ بھی ان امراض سے بچنا چاہتے ہیں۔ تو دو ماہ تک جامن کا استعمال ضرور کریں۔ نظام انہضام اور قبض کا علاج: جامن کا استعمال نہ صر ف ہمارے نظام ہاضمہ میں بہتر ی لاتا ہے۔ بلکہ یہ قبض کا بھی بہترین علاج ہیں۔ قوت مدافعت بڑھاتا ہے۔ جامن بے شمار قدرتی منر لنز اور وٹامن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے جسم میں قوت مدافعت بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ اس لیے جامن کو لگاتار استعمال کرنےسے جسم میں تھکان ، بخار، کمزوری اور باربار بیمار ہونےسے آپ محفو ظ رہتے ہیں۔ جامن جلد کو قدرتی طور پر فئیر اور خوبصورت رکھنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔

جامن کھانے کا بہترین طبی طریقہ یہ ہے کہ دو سو پچاس گرام اچھی طرح دھو کر ان میں حسب ذائقہ کالی مرچ اور نمک لگا کر استعمال کریں۔ بادی ، گیس اور پیٹ کے امراض کےلیے بے حد مفید ہے۔ جبکہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض بغیر نمک کے استعمال کریں۔ شوگر کے لیے دو سو گرام جامن کی گھٹلیوں کا پاؤڈر پچاس گرام گڑ مار بوٹی اور دوسوگرام کی جامن کی چھال لے کر تینوں کا پاؤڈر بنا کر ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام کو پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ انشاءاللہ! آپ کی شوگر نہیں بڑھے گی۔ اگر آپ بھی ان تمام امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں۔ تو آج سے ہی جامن کو اپنی خوراک میں شامل کرلیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.