جسم میں کیلشیم کی کمی کا اشارہ دینے والی سات نشانیاں۔

کیلشیم ہمارے جسم میں استعمال ہونے والا ایک انتہائی اہم منرل ہے جو ہڈیوں دانتوں پٹھوں اور دل کو صحتمند رکھنے کے علاوہ ہمارے جسم کو فعال رکھنے میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کر تا ہے اور اگر ہم کیلشیم پوری مقدار میں نہیں کھا رہے تو یہ ہمارے جسم میں کیلشیم کی کمی کو پیدا کر کے کئی دائمی بیماریوں کو دعوت دیتا ہے اور خاص طور پر خواتین تیس سال کی عمر کے بعد اس کمی کا شکار ہو نا شروع ہو جا تی ہیں اور اگر بچے اس کی کمی کا شکار ہو جا ئیں تو ان کی جسمانی نشو و نما میں کمی رہ جا تی ہے کیلشیم کی کمی واضح ہونے پر کوئی عام علامات ظاہر نہیں ہو تیں جس سے پتہ چلا یا جا سکے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی ہے لیکن چند علامات ایسی ہیں جن کے ظاہر ہونے پر ڈاکٹر سے معائنہ کروانا ضروری ہو جا تا ہے۔

تا کہ نشان دہی ہو سکے کہ جسم میں کیلشیم کی کمی ہے تو آ ئیے کچھ ایسی ہی علامات کو جاننے کی کوشش کر تے ہیں۔ نمبر ایک پر پٹھوں میں درد اور کھچاؤ اور کھلیاں پڑنا کیلشیم کی کمی کی ابتدائی علامات میں سے ہیں جس میں عام طور پر لوگ ٹانگ بازو چلتے پھرتے درد محسوس کر تے ہیں مزید علامات میں وہ ان اعضاء کا سُن ہو جا نا اور ہاتھ بازو ٹانگ وغیرہ میں سوئیوں کا چبھنا محسوس کر تے ہیں اور یہ مزید علامات کیلشیم کی کمی کی نشانیاں ہیں مگر وہ بھی کسی بیماری کی وجہ ہو سکتی ہیں اور ان علامات کی صورت میں ڈاکٹر سے ملنا ضروری ہو جا تا ہے شدید تھکاوت اور کمزوری کیلشیم کی کمی کی صورت میں جسم شدید تھکاوٹ محسوس کر تا ہے توانائی کا فقدان پیدا ہو جا تا ہے سر کا ہلکا محسوس ہو نا چکر آ نا اور دماغ کے آ گے دھند کا چھا جا نا وغیرہ شامل ہیں اس کے ساتھ چیزوں کا بھولنا اور معاملات کو حل کر تے وقت دماغ کا الجھن کا شکار ہو نا شامل ہے ۔

ناخن اور جلد۔ کیلشیم کی کمی ناخنوں کی ساخت بدل دیتی ہے شدید کمی سے سر کے بال چھوٹے چھوٹے گول سپورٹس میں جھڑ جا تے ہیں جسے عام طور پر بال جڑ سمجھا جا تا ہے کیلشیم کی کمی کی علامات جلد پربھی ظاہر ہو تی ہیں اور جلد کی بہت سی بیماریاں کیلشیم کی کمی سے جڑی ہوئی ہیں خاص طور پر کیلشیم کی کمی سے پیدا ہو تی ہیں جلد پر الرجی خارش کیلشیم کی کمی کو ظاہر کرنے والی نشانیاں ہیں مگر یہ نشانیاں کسی اور بیماری کی صورت میں بھی ظاہر ہو سکتی ہیں لہٰذا ڈاکٹروں سے مشورہ کر نا ضروری ہے نمبر چار پر ہے ہڈیوں کی بیماریاں کیلشیم کی ہڈیوں کی صحت کو قائم رکھنے کے لیے بنیادی منرل ہے۔ ہڈیوں میں کیلشیم کی ایک بڑی مقدار موجود ہو تی ہے جو کہ ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتی ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.