حلالہ کے کیا شرائط ہیں؟

ایک سال قبل میں نے بیوی کو ط ل ا ق دی تھی پھر ہم نے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا اس نے میرے دوست سے شادی کی جس نے قربت کیے بغیر سے ط ل ا ق دیدی دو یا تین مہینوں کے بعد میں نے دوبارہ اس سے شادی کی سوال یہ ہے کہ کیا شریعت کے مطابق یہ طریقہ درست ہے؟ یا ہم نے کچھ غلط کیا؟ حلالہ کے صحیح ہونے کے لیے ضروری ہے کہ عدت گزارنے کے بعد عورت کسی دوسرے شخص سے شادی کرے اور وہ دوسرا شخص اس سے دخول کر ے پھر وہ ط ل ا ق دے دے یا اس کا انتقال ہو جا ئے اس کے بعد عورت دوبارہ عدت گزارے، عدت گزارنے کے بعد عورت کو اختیار ہو گا

کہ وہ چاہے تو شوہر اول سے نکاح کر لے زوجِ ثانی کے دخول کے بغیر حلالہ درست نہیں ہے اور نہ ہی شوہر اول کے لیے دوبارہ نکاح درست ہو گا لہٰذا آپ نے جو دوبارہ شادی کی ہے چونکہ وہ نا جا ئز ہو ئی ہے اس لیے آپ پر فوری طور پر علیحدگی ضروری ہے آپ دو آدمیوں کے سامنے کہہ دیں کہ میں نے اسے چھوڑ دیا یا علیحدگی اختیار کر لی۔ پھر آپ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد عورت پہلے عدت گزارے اس کے بعد کسی شخص سے شادی کر ے اور بے شخص قربت کے بعد ط ل ا ق دے دے یا اس کے انتقال ہو جا ئے پھر عورت دوبارہ عدت گزارے، دوسری عدت پوری کرنے کے بعد آپ کے لیے جا ئز ہو گا کہ آپ دوبارہ اس عورت سے شادی کر سکتے ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.