دانتوں کی مکمل صفائی 3منٹ میں

صحت مند دانت، صحت مند جسم اور صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہیں اور یہی دانت شخصیت کی نمائندگی بھی کرتے ہیں اور اگر یہ پیلے پن کا شک۔ار ہوجائیں تو جہاں انسان اپنی خود اعتمادی میں کمی محسوس کرتا ہے وہیں دوسروں پر اس کی شخصیت کا اثر بھی بُ۔را پڑتا ہے۔دانتوں کے پیلے ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے

کہ انسان بیماریوں کا شکار ہونے لگتا ہے کیونکہ جراثیم منہ میں اپنی افزائش پیدا کرتے ہیں اور پھر منہ کے راستے پیٹ میں جاکر صحت خراب کرتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ عموماً دانتوں کی صحت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ دانتوں کا علاج مہنگا ہوتا ہے تاہم دانتوں کا خیال رکھ کے آپ دانتوں کی صحت اور ان کی عمر میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ماہرین دندان تجویز کرتے ہیں کہ دن میں 2 بار دانتوں پر برش کرنے عموماً صبح سو کر اٹھنے کے بعد اور رات سونے سے قبل، ماؤتھ واش استعمال کرنے اور فلاس کرنے سے دانت اور مسوڑھے صاف اور صحت مند رہتے ہیں۔

ان کے مطابق دانتوں کی صحت کے لیے مسواک بھی بہت مفید ہے۔ ہم دانتوں کو موتیے جیسا سفید رکھنے کے چند آسان گھریلو ٹوٹکے ذکر کریں گے جن کو استعمال کر کے آپ بھی پُر کشش مسکراہٹ حاصل کر سکتے ہیں اور صاف سُتھرے دانتوں کیساتھ اچھی صحت قائم رکھ سکتے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دانت بلکل سفید موتیوں کی طرح چمکدار ہوجائیں تو اس ٹوٹکے کو ضرور استعمال کریں۔دانت کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے تین چیزوں کی ضرورت ہے جو ہمارے گھر میں موجود ہوگی آپ نے سب سے پہلے کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ لے لینا ہے دوسرے نمبر لیموں اور تیسرے نمبر بیکنگ سوڈا لینا ہے ۔ آپ نے ایک باؤل لیکر اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دینا ہے اور آدھا چمچ ٹوتھ پیسٹ ڈال دینی ہے اس کے اوپر آپ نے ایک لیموں کا رس ڈال دینا ہے ۔ اس کو اچھی طرح سے مکس کرلیں گے ۔ آپ کا پیسٹ تیار ہوجائیگا اس کو برش پر لگا کر پانچ منٹ تک برش کرتے رہنا ہے ۔آپ کے دانتوں پر جو پیلا پن ہوگا وہ ختم ہوجائیگا ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *