”رنگ گورا بال لمبے اوروزن کم کرنے کےلیے تخم ملنگا کو کیسے اور کتنا استعمال کرنا ہے“

تخم ملنگا اس کو تخم بلنگا بھی کہتے ہیں۔ اسکا استعمال عموماً مشروبات میں ہوتا ہے

کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اسکے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے۔

اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔ تخم ملنگا تلسی کے پودے کی ہی ایک قسم ہے، لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموماً اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔اسکے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے، نیند کو بہتر بناتا ہے۔

مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔ شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں اور تخم ملنگا سے بنایا گیا ہے لیموں جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹا بولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔

ڈیڑھ گلاس پانی، ایک چمچ تخم ملنگا، ایک چمچ شہد اور ڈیڑہ چمچ لیموں کا رس۔ تخم ملنگا کو رات بھر پانی میں رکھیں صبح اس کو نکال کر رکھیں اور ایک گھنٹہ ایسے ہی پڑا رہنے دیں اس کے بعد اس میں باقی اشیاء کو مکس کر کے گرینڈ کر لیں اور نہار منہ اس کا استعمال کریں، ایک ہفتہ میں آپ کو فرق نظر آجائے گا آپ کا وزن کم ہونا شروع ہوجائے گا۔

میٹھے سوڈا یا بیکنگ سوڈے سے کون واقف نہیں ہےیہ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتا ہے ۔ یہ آج کی رمیڈی سوڈا سے متعلق ہے۔ آپ کواس سے بننے والی باکمال رمیڈی کے بارے میں بتائیں گے ۔ جو آپ کے چہرے ، آپ کے بالوں اور آپ کے جسم کے لیے نہایت فائدے مند ہیں۔ یہ رمیڈی آپ کے چہرے اور جسمانی خوبصورتی کو چار چاند لگا دے گی۔ یہ کہنے کی بات نہیں ہے۔

آپ اس کو مکمل پڑھیں۔ آپ کو یقین آجائےگا۔ کہ یہ کتنا باکمال ہے؟ میٹھے سوڈے کا پہلا استعما ل ہے بالوں کے متعلق ۔ کہ آپ میٹھے سوڈے سے آپ اپنے بال کو کتنے خوبصورت کر سکتے ہیں۔ اس کو بنانے کے لیے ایک باؤل لیں اور اس میں اپنے بالوں اس میں لائف بوائے شیمپو ڈال لیں۔ کوئی بھی شیمپو آپ استعمال کرسکتے ہیں۔ بالوں کے حساب سے شیمپو لیناہے۔ کم بال ہیں تو کم شیمپولینے ہیں۔ اگر لمبے بال ہیں تو زیادہ شیمپو لیناہے۔ اس کے بعد اس میں ایک چمچ میٹھا سوڈا ڈال لیں۔ اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

جب یہ اچھی طرح سے مکس ہوجائے ۔ تو آج کی آسان اور زبردست رمیڈی تیا ر ہے۔ آپ اس شیمپو سے اپنے بال واش کریں ۔ اس کو اپنے بالوں میں لگا پانچ سے آٹھ منٹ کے لیے مساج کریں۔ اور اس کے بعد دو سے تین منٹ تک بالوں کو ایسے ہی چھوڑ دیں ۔ اس کےبعد اپنے بالوں کوسادے پانی دھولیں۔ خشکی سکری ، بالوں کاگرنا، بالوں کااچھی طرح صاف نہ ہونا ، جووؤ ں اور لیکھوں کا خاتمہ یہ سب کچھ ہوجائےگا۔ اس کو ایک ہفتے تک استعما ل کرنا ہے۔آپ کے بالوں کے مسائل ختم ہوجائیں گے ۔ اور آپ کے بالوں کی صحت بھی اچھی ہوجائے گی۔

یہ آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ میٹھے سوڈے سے بنی دوسری رمیڈی جو آپ کے چہرے کو نیچرلی بلیچ کرے گی۔ اور آپ کے رنگ کو نکھار دے گی۔ اس کو بنانے کے لیے ایک صاف پیالی لیں۔ اور اس میں پورے انڈے کی سفید ی ڈال لیں۔ اس میں زردی نہیں لینی۔ سفیدی لینی ہے۔ پھر آپ نے اس کو ایک چمچ کی مدد سے اچھی طرح سے پھینٹ لیں۔ اس کے ببلز سے بن جائیں ۔

اور اس کا رنگ سفید ہوجائے ۔ اس کے بعد اس میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال لیں۔ اور آدھے چھوٹے کے برابر آپ نے اس میں لیموں کافریش رس ڈالنا ہے۔رکھا ہوا رس نہ لیں وہ خراب ہوجاتا ہے۔ آپ نے فریش رس لینا ہے۔ اور آدھا چمچ اس میں شہد کا ڈال لیں۔ کسی بھی اچھی کمپنی کا شہد لے لیں۔ اور آخرمیں آدھا چمچ میدے کا ڈال لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے مکس کر لیں۔

اتنی اچھی مکس کریں کہ تمام چیزیں یکجان ہوجائیں ۔ کہ سکن کو ٹائیٹ اور برائیٹ بنانے کے لیے رمیڈی تیا رہے۔ اس کو استعمال کرنا کا طریقہ ہے کہ ایک برش کی مدد سے اپنے چہرے پر لگا لیں۔ اور پندرہ سے بیس منٹ کے لیے انتظار کریں۔ اس دوران آپ کا چہرہ ٹائیٹ ہوجائے گا۔ آپ ہنسیں اور باتیں نہ کریں۔ اور بیس منٹ کے بعد چہرے سادے پانی سے دھو لیں۔ آپ کا چہرہ گلو ہوجائے گا۔ یہ ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔ آپ کا چہرہ ہمیشہ گورا اور جوان رہے گا۔ آپ کو اس کا بہترین رزلٹ ملے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *