سورۃ یٰسین کی 7مبینوں کا انتہائی طاقتور عمل ، کوئی بھی مشکل پریشانی ہو، نوکری نہ مل رہی ہو یہ کر کے دیکھیں ، انشا اللہ مشکل حل ہوگی

اس وظیفے کو جس کسی نے بھی کیا ہے وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہا ہے ۔ یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کرنا ہے ۔ ہر جمعے کی نماز پڑھ کر اُسی جگہ بیٹھ کر کسی سے باتیں کیے بغیر اس وظیفے کو کرنا ہے ۔ ورئہ یٰسین میں کل سات (مبین )آیتیں ہیں ۔ پہلی (مبین ) پر تین مر تبہ سورئہ اخلا ص پڑھنی ہے

پھر آگے سے شروع کر دینا ہے ۔ دوسری (مبین )پر تین بار سورئہ کو ثر پڑھنی ہے پھر آگے پڑھتے جا نا ہے ۔ تیسری (مبین) پر سورئہ الم نشرح تین بار پڑھنی ہے ۔ اسی طر ح جب چوتھی (مبین )آئے تین بار سورئہ فاتحہ پڑھنی ہے ۔ پانچویں (مبین )آئے اُس پر تین بار آیت الکر سی پڑھنی ہے ۔ چھٹی مبین پر یہ دعا اور آیت تین بار پڑھنی ہے ۔ ” اَللّٰھُمَّ وَسِّع رِزقِی وُسعَۃً لَّا اَحتَاجُ اِلٰی اَحَدٍ مِن خَلقِکَ( اَللّٰہُ لَطِیف م بِعِبَادِہ یَرزُقُ مَن یَّشَآئُ وَہُوَ القَوِیُّ العَزِیزُ(الشوریٰ آیت نمبر 19)پھر اس سے آگے پڑھتے جانا ہے۔ ساتویں (مبین )پر درود شریف تین بار پڑھنا ہے ۔ ایک دفعہ سورئہ یٰسین ساتو ں (مبین )کے ساتھ پڑھنے کے بعد دوسری دفعہ پھر اسی طر ح سورئہ یٰسین پڑھنی ہے ۔ اسی طرح تیسری باربھی پڑھنی ہے ۔ یعنی کل تین دفعہ سورئہ یسیٰن پڑھنی ہے ۔ ساتوں (مبینوں)کے ساتھ۔ یہ وظیفہ مسلسل تین جمعے کر نا ہے ۔ جب بھی وظیفہ شروع کرنا ہے اپنا مقصد دل میں سو چتے جانا ہے اورپڑھتے جانا ہے۔ اور آخر میں گِڑ گڑاکر دعا مانگنی ہے ۔ ان شاءاللہ تعالیٰ مقصد کو ضرور حاصل کرے گا ۔ ایک عورت کے خاوند کو نوکری نہیں مل رہی تھی۔ اُس عورت نے پہلے جمعے کو وظیفہ شروع کیا ۔ ایک دفعہ کرنے کے بعد ہی اس کے خاوند کو نو کر ی مل گئی ۔ اسی طرح اگر مقصد پورا بھی ہو جائے تو مسلسل تین جمعے وظیفہ لازمی کرنا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.