صرف سونف کا پانی جوانی

جھریاں ختم کرنے اور ڈھلتی ہوئی عمر کے اثر کو چھپانے کےلیے آپ نے مہنگی مہنگی کریم کا استعمال کیا ہوگا۔

لیکن جھریاں ہیں کہ ختم نہیں ہوتیں۔ اور جلد لٹکی رہتی ہے۔ توکیوں نہ آپ کے باورچی خانہ کی صرف ایک ہی چیز سے جھریوں کو ختم کرنے کا طریقہ بتایا جائے۔ جو نہ صرف بہت ہی سستی ہے۔ اور بہت ہی کارمد ہے۔ اس کے استعمال کرنے کے بعدآپ کودوسرا نسخہ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے تحفہ ہے۔ جو اپنا چہرہ دوبارہ جوان بنانا چاہتے ہیں۔

یہ نہ صرف آپ کی جلد کوسخت کرے گا۔ بلکہ آپ کی جلد کو گورا کرنے میں بھی بہت مدد کرے گا۔ اسکو بنانےکےلیے ہمیں صرف ایک چیز چاہیے ہوگی۔ وہ ہے سونف۔ اس کو انگلش میں فینل سیڈ کہتے ہیں۔ اسکے ایک نہیں بلکہ بے شمار فوائد ہیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ یہ آپ کی جلد کو جوان بناتا ہے۔ کیونکہ اس میں بھرپور مقدار میں اینٹی آکسیڈ ینٹس اور اینٹی ایجنگ خصوصیات ہوتی ہیں۔ جو کہ جلد کی جھریوں اور فائن لائنز کو ختم کرنے میں بہت مدد کرتی ہے۔ آپ نے کرنا یہ ہے

کہ آپ نے ایک پین میں تین گلاس پانی ڈال دیں۔ اب آپ نے اس میں تین چمچ سونف کے ڈال دیں۔ اب اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔ اتنا پکائیں کہ پانی آدھا رہ جائے۔ جب پانی آدھا رہ جائے تو اس کوٹھنڈاہونےکےلیے رکھ دیں۔ اور پھر چھان لیں۔ اب اس پانی سے منہ دھو لیں۔ اچھی طرح آپ نے پورے چہرے پر لگائیں اور ہوا میں سوکھنے کےلیے چھوڑ دیں۔ آپ نے اس کو پونچھنا نہیں ہے۔ بس ہوا میں ہی اسے خشک ہونے دیناہے۔ روزانہ آپ نے صبح کے وقت ایسا کرنا ہے۔ ایک ہی ہفتہ میں آپ دیکھیں گے کہ آپ کا جلد ٹائیٹ ہونے لگے گی۔ جھریاں کم ہونے لگیں گی۔ اور چہر ہ نکھرہ نکھرہ اورجوان ہونے لگے گا۔ آپ اس کو ضرورآزما کر دیکھیں ۔ انشاءاللہ! آپ کو اس کے اچھے رزلٹ ملیں گے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.