منہ دھوتے وقت اللہ کا یہ نام پڑھ کرمنہ دھوئیں ! چہرے کے داغ دھبے دانے ختم اور چہرا صاف ہوگا۔ اسکن اسپیشلسٹ بھی معجزہ دیکھ کر حیران ہوگیا۔

ناظرین کرام ۔۔۔کریمیں لگا لگا کر اور پالروں میں جا جاکر تو ہر کوئی گورا چٹا ہوجاتا ہے لیکن مزا تو تب ہے نا کہ بغیر کسی کریم یا بیوٹی پراڈکٹ کے اپنے حسن کو چار چاند لگائے جائیں جو کہ ناممکن نہیں بلکہ ممکن ہے تو اس تحریر میں ایک ایسے ہی عمل کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔جسے صرف تین دن اللہ پر پورا بھروسہ اور یقین رکھتے ہوئے کر لیاجائے تو آپ کا چہرہ صرف صاف نہیں ہوگا بلکہ ایسے چمک اُٹھے گا کہ ہر کسی کی نظر آپ کے چہرے پر ہوگی آپ کے چہرے سے ہر طرح کے داغ دھبے نشانات چھائیاں سب کچھ ختم ہوجائے گا اور ایک بھی نشان باقی نہیں رہے گا۔جس طرح کے بھی پرانے سے پرانے نشانات ہوں گے داغ دھبے ہوں گے دانے ہوں گے سارے کے سارے نشانات اور داغ دھبے ختم ہوجائیں گے ۔آپ چاہتے ہیں کے آپ کو اس وظیفہ کا پورا فائدہ ہوتو اس ویڈیو کوآخرتک ضرور دیکھئے گاتاکہ آپ کی بہتر راہنمائی ہو سکے۔ دوستو ہم تمام وظیفے انسانیت کی فلاح کے لئےاپلوڈ کرتے ہیں تو اگر ابھی تک آپ نے ہمارا چینل سبسکرائب نہیں کیا ہوا تو سب سے پہلے ہمارا چینل ضرور سبسکرائب کر لیجئے اور ساتھ ہی لگے بیل بٹن کو بھی پریس کر لیں تاکہ آپ کو ہماری اپلوڈ ہونے والی مزید اسلامک اور معلوماتی ویڈیوز کا نوٹیفکشن ملتا رہے۔

ناظرین کرام۔۔۔اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام المصور ہے ۔المصور کا معنی صورت بنانے والا۔اللہ تعالی ہی مخلوق کا مصور ہے وہ جس طرح چاہے اس کی صورت بناتاہے ۔ دنیا کے مصوروں کا فن دیکھا جائے تو وہ صورت گر نہیں ہوتے بلکہ صورت کی نقل کرنے والے ہوتے ہیں اور اس نقل کا اصل سے بس واجبی سا تعلق ہوتا ہے جبکہ اللہ رحیم و کریم ایسا مصور لازوال ہے کہ اس نے کروڑوں ، اربوں کھربوں صورتیں بنا دیں اور ہر صور ت ایک دوسرے سے الگ، منفرد اور مثالی نظر آتی ہے۔ اسی طرح المصور کی کرشمہ سازی دیکھئے کہ شکم مادر میں کسی بچے کو جو چاہے شکل بخش دے ، چاہے گورا بنا دے، کالا بنا دے، عورت بنا دے یا مر د بنا دے جو چاہے وہ کرنے پر قادر ہے۔اللہ تعالیٰ کی سب سے حسین تخلیق انسان ہے۔انسان کا حسن مثالی ہے اس کی آنکھ، اس کے رخسا، اس کے ہونٹ، اس کے دانت، ناک، کان اور پورا سراپا اللہ کی مصوری کا بے مثال نمونہ ہے ۔ اس لیے کہ کروڑوں ، اربوں اور کھربوں انسانوں میں شاذونادر ہی دو انسان ایسے ہوں جو آپس میں ملتے ہوں۔

بعض افراد کی شکلیں مل جاتی ہیں مگر صلاحیتیں اور خصوصیات نہیں ملتیں۔ غرضیکہ اللہ المصور نے جو نقاشی اور مصوری فرمائی اس کا نہ کوئی ثانی ہے اور نہ مثال۔ لہذا آپ نے منہ دھوتے وقت اللہ کا یہی خوبصورت نام ۔۔۔یامصورُ۔۔۔ پڑھ کرمنہ دھوناھے۔یعنی منہ دھونے سے پہلے سات مرتبہ یا مصورُ پڑھ لیا کریں۔ یہ عمل صرف تین دن یا سات دن کر لیں ۔ بلکہ اللہ پر پورا بھروسہ اور یقین رکھتے ہوئے اس عمل پر ہمیشگی اختیار کرلیں تو آپ کا چہرہ صرف صاف نہیں ہوگا بلکہ ایسے چمک اُٹھے گا کہ ہر کسی کی نظر آپ کے چہرے پر ہوگی آپ کے چہرے سے ہر طرح کے داغ دھبے نشانات چھائیاں سب کچھ ختم ہوجائے گا اور ایک بھی نشان باقی نہیں رہے گا۔ یعنی چہرے کے داغ دھبے دانے ختم اور چہرا صاف ہوگا۔ اسکن اسپیشلسٹ بھی دیکھ کر حیران رہ جائے گا۔ ناظرین کرام۔۔۔ اللہ کے اس مبارک نام یامصورُ کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں ۔ بزرگان دین فرماتےہیں کہ اگر کوئی عورت بانجھ ہو اور اولاد کی دولت سے محروم ہو تو اسے چاہئے کہ وہ سات دن روزے رکھے اور ہر روز افطار کے وقت اکیس بار ۔۔۔یامصور۔۔۔ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور اسے پی لے انشاء اللہ حق تعالیٰ اسے فرزند نیک عطا فرمائے گا ۔

جو شخص کسی دشوار اور مشکل کام کے وقت اس اسم یا مصور کو بہت پڑھے وہ کام آسان ہو جائے گا۔اور جس عورت کو حمل نہ ٹھہر تاہو وہ اس اسم کا کثرت سے وِرد رکھے توحمل ٹھہر جائے گا ۔اور جواپنے بستر پر آکر سات بار ۔۔۔یامصور پڑھے پھر ہم بستر ی کرے تواللہ تعالی اسے نیک اولاد عطافرما ئے گا۔جوکوئی وضوکرنے کے بعد شہادت کی انگلی سے یہ اسم اپنی پیشانی پرلکھے تو جس سے ملا قات ہووہ اس کا دوست ہوجائے گااور لوگوں میں عزت و تکریم پائے گا۔اور جویامصور پانی پر پڑھ کردم کرے اور پی لے تواعلی مرتبہ پائےگا۔اسم المصور کو اللہ تعالیٰ نے تخلیق اور غیبی اسرار کی خاصیت بخشی ہے اگر مصور اور نقاش اس اسم کو ورد باقاعدگی سے کریں تو ان کے فن میں مزید بہتری پیدا ہوگئی۔ بلکہ خوبصورتی اور حسن و جمال کی طالب خواتین و حضرات ایک پاؤانگور پر اسم یامصور ۔۔۔۔399۔۔ بار دم کرکے چالیس روزہ باقاعدہ کھائیں ایسی کشش و جمال پائیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

ناظرین کرام اللہ المصور کے کمالات کا حسن دیکھئے کہ اس کی بنائی ہوئی تصویر کو اگر پانی لگ جائے تو وہ بکھرتی نہیں نکھرتی ہے اس کی تصویر یعنی انسان کا میل کچیل اور گردوغبار پانی سے دھل جاتا ہے اورلمصور کی یہ تصویر چاند کی طرح چمکنے لگتی ہے جبکہ دنیاوی مصور کی تصویر پر پانی پڑتے ہی اپنی شکل کھو جاتی ہے اور صرف سادہ کا غذ منہ چڑاتا رہ جاتا ہے۔اسم المصور کے کرشمہ ساز کی کن کن خصوصیات کا ذکر کیا جائے، اس کے کارخانہ صورت گری میں ہر سائز ، ہر شکل اور ہر صورت کی عکاسی کا اہتمام ہے اورہر انسان اپنی شکل و شباہت میں منفر د ہے۔
کیسا باکمال مصور ہے جو شکم مادرے کے اندھیرے گھرمیں صورت گری کا کمال اور رنگ وروپ کی مثالیں تراشتا ہے۔ اندھیرے میں اس کے فن کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچتی اور وہ اپنی خلاقی پر عظیم قدرت کا مالک ہے اللہ المصور کو یہ علم تھا کہ اگر سارے مرد اور عورتیں ایک شکل کی بنا دی گئیں تو پھر ایک دوسرے کی شناخت کا مسئلہ پیدا ہو گا۔ کسی کو اپنی بیوی کے لیے نشانی ڈھونڈنی یا لگانی پڑے گی ۔یہ بھی ممکن تھا کہ ایک حسینہ پر کئی کئی ملکیت کے دعویدار ہو جاتے۔ ہر خاندان کو اپنے ماں، باپ بیٹا ، بیٹی اور دیگر عزیز و اقارب تلاش کرنے میں مشکلات پیش آتیں، لڑائی جھگڑا بھی روز کا معمول بن جاتا مگر اس کا حل المصور نے یہ نکالا کہ اپنے کارخانہ قدرت میں سب کو الگ الگ شکل و صورت، عادات و خصلت، اہلیت اور صلاحیت سے نواز دیا۔ ہر شکل کی انفرای نشانیاں اور علامات کا بھی اہتمام کر دیا۔

اسی مصور اعظم نے مختلف پھلوں اور حیوان کے رنگ پائیدار بنائے۔ انہی رنگوں کی تہوں کی وجہ سے ہر پھل محفوظ اور تازہ رہتا ہے۔ اسی طرح خشک میوے ہیں، ان پر چھلکے اور حفاظتی خول چڑھا کر ان کے مزیدار گودے اور گری کو محفوظ بنا دیا۔ حیوان اپنے جسم کے رنگوں کی بدولت نہ صرف موسم کے سردوگرم سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ اکثر اپنی حفاظت کے لیے انہی رنگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔اسم المصور کی برکات دیکھئے کہ پوری دنیا کی ضاعی اور تشکیل کا ذمہ اس نے لیا ہے تمام جانداروں کو اسی نے تخلیق کیا اور ان کے جسموں میں روح پھونکی پھل پھول، پیڑ پودوں کو پھلنے پھولنے کی صلاحیت بخشی اور دنیا کے مصوروں کو اپنی ضاعی سے فیض اٹھانے کا موقع بخشا مگر اس نے اپنی صورت گری میں دنیا کی نقالی کو مظاہر قدرت کی عکاسی تک تو پسند کیا مگر جانداروں کا مصور حقیقی تو اللہ المصور ہے۔

اس لیے جانداروں کی تصاویر بنانے والوں کی اس وقت جان پر بن آئے گی جب مصور حقیقی ان سے یہ فرمائے گا کہ جس طرح تم نے جانداروں کی تصویر بنائی ہے اب اس میں جان بھی ڈالو۔ اس موقع پر دنیا کے مصوروں کی تمام مہارت دھری کی دھری رہ جائے گی اور وہ کچھ نہیں کر سکیں گے یقینا میرا مصور ہی مصور حقیقی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں المصور کے کثرت سے پڑھنے اور اللہ کی قدرت پر کامل یقین عطا فرمائیں ۔ آمین یارب العالمین

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.