”وٹامن ڈی کی کمی بھی ختم۔چھوٹے کمزور بچوں کو گلو کوز میں ملا کر دودھ کے ساتھ ایک بار دیں۔“

آج میں آپ کو چھوٹے بچوں کے وزن بڑھانے کا آسان طریقہ بتا ؤں گی اس سے نہ صرف آپ کے بچے کا وزن بڑھے گا

بلکہ ہڈیاں بھی مضبوط ہوں گی کیونکہ میں اس ریمیڈی میں کیلشیم اور آئرن سے بھر پور چیز بھی ڈالوں گی اور اس کا کوئی نقصان بھی نہیں ہو گا ۔ تو سب سے پہلے جو چیز آپ نےلینی ہے وہ ہے بلیک سیڈز یعنی کالے تِل کالے تِل میں بہت زیادہ مقدار میں آئرن پوٹاشیم پروٹین اور کیلشیم ہوتا ہے جو کہ بڑھتی عمر کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے اور اس میں فیٹس بھی ہوتے ہیں جو کہ وزن کو بڑھاتے ہیں اس کے استعمال سے ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔

اور پٹھے بھی لیکن یہ تاسیر میں گرم ہو تے ہیں اس لیے پہلے ہم اس کی تاسیر ٹھنڈی کر یں گے اس کے لیے آپ نے کالے تِلوں کو پانی میں ڈال کر پوری رات کے چھوڑ دینا ہے صبح جب آپ اٹھیں تو پانی کو چھان لیں پھر تلوں کو سکھا دیں اس سے ان تَلوں کی تاسیر ٹھنڈی ہو جا ئے گی ۔ اب جو چیز آپ نے لینی ہے بادام بادام زندگی بڑھاتے ہیں اور ہڈیا ں بھی مضبوط کر تے ہیں اور دماغ کے لیے بھی محفوظ کر تے ہیں دس سے بارہ بادام لینے ہیں اب جو چیز آپ نے لینی ہے وہ پے پسا ہوا کھوپرا پنساری سٹور سے یہ بہت ہی آسانی سے مل جا تا ہے دس روپے کا بھی لے لیں گے تو بہت ہو گا چار چمچ آپ نے پسا ہوا ناریل اس میں ڈالنا ہے۔

یہ جتنی بھی چیزیں اس میں ڈل رہی ہیں یہ آپ کے بچے کے لیے بہت ہی زیادہ مفید ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اب جو چیز آپ نے اس میں ڈالنی ہے گلو کوز ڈی پاؤڈر یہ کیلشیم کی کمی کو پورا کر تا ہے جسم کو انرجی فراہم کر تا ہے اور ہڈیاں مضبوط کر تا ہے اس کے آپ نے پانچ چمچ ڈالنے ہیں اب آپ نے کر نا یہ ہے کہ ان سب چیزوں کو مکسی میں ڈال کر پیس لینا ہے اور یہ آپ کے بچے کو تیزی سے وزن بڑھانے والا ویٹ گین پاؤڈر تیا ر ہے پانچ سال کے بعد والے تما م بچوں کو اسے دے سکتے ہیں۔

اس کا ذائقہ بھی بہت لذیز ہے اور یہ بہت ہی اثر دار ہے جو والدین اپنے بچے کا وزن نہ بڑھنے کی وجہ سے پریشان ہیں وہ لوگ اس ریمیڈی کو استعمال کر یں اسے بچے کو استعمال کر وائیں پھر دیکھئے گا کہ بچے کا وزن کتنی تیزی سے بڑھتا ہے روزانہ آپ نے اس پاؤڈر کے دو چمچ تازہ دودھ کے ساتھ بچے کو دینے ہیں بہتر ہو گا کہ صبح ناشتے سے پندرہ منٹ پہلے اس کو بچے کو کھلا ئیں روزانہ آپ کا بچہ کھا ئے گا تو دس ہی دن میں موٹا ہونے لگے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.