ٹانگوں میں کڑل پڑنا، نس پر نس چڑھنا

کئی لوگوں کو رات سوتے وقت اچانک ٹانگوں اور پنڈلیوں میں کھچاؤ کی کیفیت پیدا ہونے لگتی ہے پنڈلیوں میں شدید بے چینی اور درد محسوس ہو تا ہے نس پر نس چڑھ جا تی ہے اس کے ساتھ کبھی کبھی پیروں کا سن ہو نا پاؤں میں چیونٹیاں سی رینگتی ہوئی محسوس ہو نا پھر سوئیاں چھبتی محسوس ہو تی ہیں اسی طرح سیڑھیاں چڑھتے وقت پنڈلیوں میں درد ہو نا اسی طرح کمر میں درد ہو تا ہے یہ تمام شکا یات اکثر نسوں کے دب جا نے یا نس پر نس چڑھ جا نے کے باعث پیدا ہو تی ہیں یا پھر اس کی بنیادی وجہ نسوں کی کمزوری بھی ہو سکتی ہے اگر آپ کو بھی اس طرح کی تکالیف کا سامنا ہے۔ تو پھر آج ہماری باتوں کو سنیے گا اور ضرور سے سنیے گا کیونکہ آپ کو اس سے بہت ہی زیادہ فائدہ حاصل ہونے والا ہے۔ درد اور نس پر نس چڑھ جانے کے مختلف اسباب ہوا کر تے ہیں >سب سے پہلے ان اسباب کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے کیونکہ اصل سبب کو دور کر کے ہی آپ کسی بھی بیماری کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں جیسےکہ ٹانگوں میں درد ہو نا ۔ بدن میں پانی کی کمی بھی ہے اس کے علاوہ جسم میں آئرن کیلشیم وٹامن ڈی یا پوٹاشیم اس کی اہم ترین اسباب میں شامل ہے اس کے علاوہ کسی بھی ن شہ آور چیز کا استعمال کر نا مثلاً کہ ش راب نوشی یا تم باکو نوشی کی کثرت کی وجہ سے جب بدن میں خشکی سردی بڑھ جا تی ہے تو یہ بھی نسوں کی کمزوری اور ٹانگوں پنڈلیوں کی جکڑن کا سبب بنتی ہے۔اس کے علاوہ خ و ن کی شدید کمی یا پھر خوراک ٹھیک طرح سے ہضم نہ ہونے کےباعث اگر جسم میں کمزوری زیادہ پڑھ جا ئے تو یہ بھی اس طرح کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔
اسی طرح دن بھر بیٹھے رہنا اور پیدل چلنے سے گریز کر نا کسی بھی سر گرمی میں شامل نہ ہو نا ورزش بالکل نہ کر نا اور وزن بہت زیادہ بڑھ کر موٹاپے میں مبتلا ہو نا یہ تمام باتیں آپ کو ٹانگوں پنڈلیوں اور مسلز کے درد سے دو چار کر تے ہیں۔ پانی ضرورت سے بہت کم پیتے ہوں اور جن لوگوں کوآ نتوں کی خشکی کے باعث اکثر قبض کی شکایت رہتی ہو ایسے لوگ پنڈلیوں کے کھچاؤ کے مسئلے سے شکار ہو سکتے ہیں اسی طرح اگر بدن میں کیلشیم وٹامنز کی کمی ہو جا ئے تو یہ بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتا ہے اس کے علاوہ تیز بی پی رہتا ہے۔تو اسی صورت میں دوران خ و ن جسم کے اوپر کے حصوں کی طرف یعنی سر اور دماغ کی طرف بڑھ جا تا ہے اور ٹانگوں اور پنڈلیوں کی طرف کم ہو جا تا ہے۔ جس سے ٹانگوں میں کمزوری محسوس ہو تی ہے پاؤں اور ٹانگیں ٹھنڈی ہونے لگتی ہیں نسیں کمزور ہونے لگتی ہیں ٹانگوں میں درد کی شکایت پیدا ہو جا تی ہے۔ گرم پانی میں نمک ملا کر پیروں کو اس پانی میں دس منٹ کے لیے رکھیں ایسا کرنے سے درد سوجن اور سوزش سے نجات ملتی ہے دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پیا کر یں کولڈ ڈرنکس سے مکمل پر ہیز رکھیں اسی طرح اگر آپ کھانے میں صرف دالیں یا سبزیاں کھاتے ہیں تو اس سے بھی ٹانگوں یا پنڈلیوں میں درد کا سا منا ہو سکتا ہے تو چکن مٹن کا بھی استعمال کیجئے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *