”چہرے کو دانوں اور نشانوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں ابھی ہلدی کے کیوبز بنائیں اور جلدمیں نئی جان ڈالیں“

کون اپنے چہرے کو خوبصورت اور پر رونق نہیں رکھنا چاہتا، لیکن ماحولیات میں آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بھی بہت حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔اپنی اندورونی صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگ اپنی ظاہری شخصیت کو بھی متاثر کن بنانے کے لیے خود پر بہت محنت کرتے ہیں۔تھکاوٹ، دھوپ، مٹی اور نیند کی کمی کے باعث چہرے کی رونق میں جو کمی آجاتی ہے، اسے پارلر جاکر مہنگے مہنگے فیشلز اور ماسک کی مدد سے واپس لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

جبکہ خوبصورت اور تر و تازہ نظر آنے کے لیے کئی مہنگے ترین پروڈکس کا بھی استعمال کرتی ہیں۔تاہم بہت سے ایسے میک اپ پروڈکس میں کیمیکلز بھی موجود ہوتے ہیں، جو چہرے کی کھوئی چمک واپس لانے کے بجائے کبھی کبھار جلد کو خراب بھی کردیتے ہیں۔ایسے میں ان کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈک کے استعمال کے بجائے اپنے کچن میں موجود اجزاء کا استعمال کریں، جو آپ کے چہرے کو اس سے کئی زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔یہاں ہر گھر میں موجود ان 2 اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے نہایت آسان فیشل ماسک تیار کرکے استعمال کریں۔آج ہم آپ کو ٹرمیرک آئس کیوبز بنانا سکھائیں گے ۔ جس سے آپ اپنی جلد کو چمکدار بنا سکتے ہیں ۔ یہ بہت ہی زبردست ریمڈی ہے ۔ آپ نے اس ریمدی کو استعمال کرنا ہے ۔

آپ نے کوئی بھی دودھ ایک گلاس لینے ڈبے والا بھی لے سکتے ہیں دودھ چہرے کی جلد کو صاف کرنے کےلیے انتہائی مؤثر ہے۔ یہ چہرے سے گرد وغبار صاف کرتا ہے اور جلد کے مردہ خلیات کو ہٹاکر بند مسام کھولتا ۔ دودھ سیاہ بدنما کیلوں کو بننے روکتا ہے اور خشک جلد کو تر و تازہ بناتا ہے۔پھر اس کے اندر ایک چمچ ہلدی ڈال دینی ہے جو آسانی سے گھر میں موجود ہوتی ہے ۔ تو اس کے اندر ہلدی ملانے کے بعد اچھے طریقہ سے مکس کرلینا ہے جب دونوں چیزیں اچھے سے مکس اپ ہوگئی ہیں تو آپ نے آئس کیوبز ٹرے لیکر ان کو اسمیں ڈال دینا ہے ۔

تو یہ ہلدی مکسچر کو آئس کیوبز میں ڈالنے کے بعد سات سے آٹھ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دینا ہے جب اچھے طریقہ سے کیوبز بن جائیں گے پھر اس کو استعمال کردینا ہے ۔سات سے آٹھ گھنٹے گزر جانے کے بعد آپ نے ان کیوبز کو نکال کر اپنے ہاتھ پر چہرے پر کسی جگہ استعمال کرسکتے ہیں پھر جلد چمکدار بنا سکتے ہیں ۔ یہ چہرے پر داغ دھبے اور کیل مہاسوں کو نہیں آنے دیتی اور اس کے بے تہاشہ فائدہ ہیں ۔ اس طریقہ سے آئس کیوبز کا مساج کرنا ہے ۔اس کو ضرور استعمال کریں ۔ انشاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *