”کھیرا کھانے سے جسم میں کیا ہوتا ہے؟“

جو مفید نیوٹرینٹس اور اینٹی آکسیڈ ینٹس اور پلانٹس کمپاؤنڈ سے بھر پور ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کے جانب سے اسے گرمیوں کا سپر فوڈز قرار دیاگیا ہے۔ آپ کو کھیرے کےاستعمال سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ اگر غلط طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔

تو کونسے کونسے سائیڈ ایفیکٹ سے سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں کھیرے کا استعمال آپ کو گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے میں مدد دیتا ہے۔ کیونکہ یہ 94 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس لیے اس کواستعمال کرنے سے آپ کا جسم ہائیڈریٹڈ ہوتی ہے۔ اور آپ ڈی ہائیڈ ریشن سے بچے رہتے ہیں۔ کھیروں کے اندر کولنگ ایفیکٹ ہوتا ہے۔ یہی وجہ رہتی ہے کہ انہیں استعمال کرنےسے آپ کے جسم کا ٹمپر یچر کم ہوتا ہے۔

او ر معدے اور جگر میں بیٹھی ہوئی گرمی بھی دور ہوجاتی ہے۔ شاید ہی کوئی دوسری چیز کھیروں کے جتنی آپ کے ہاضمے کے نظام کےلیے مؤثر ہے۔ کیونکہ یہ فائبرز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اور آپ کے ہاضمے کے نظام کو بڑھاتے ہیں۔ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ کھانے کے ساتھ کھیرے استعمال کرنےسے کھانے میں موجود نیوٹریشن بہتر طور پر آپ کا جسم جذب کرپاتا ہے۔

گرمیوں کے موسم میں اکثر یہ چیز دیکھنے میں آتی ہے کہ اکثرلوگوں کے جسم کا پانی خشک ہوجاتا ہے۔جس وجہ سے قبض ، کھانا ٹھیک سے ہضم نہ ہونااور پیٹ ٹھیک سے صاف نہ ہونا جیسے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ لیکن اکثر ایسے لوگ گرمیوں کے موسم میں کھیروں کے اپنے غذا کا حصہ بنالیں۔ نہ صرف وہ ان تمام مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بلکہ سینے کی جلن، معدے کی تیزابیت اور اپھارہ پن جیسے مسائل انہیں نہیں ہوں گے۔

پوری دنیا میں جسم کو ڈی ٹاکس کرنےکے لیے لیموں کے بعد دوسرے نمبر سب سے زیادہ کھیروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ان میں ایک خاص قسم کا انسو لیبر فائبرز موجود ہوتا ہے۔ کھیروں میں موجود یہ انسولیبر فائبرز آپ کےمعدے ، آنتوں اور جگر میں موجود زہریلے اور فاضل مادوں کو اپنے اندر حل کرکے اپنے جسم سے باہر نکال دیتاہے۔ اسطرح سے کھیرے استعمال کرنے سے آپ کا جسم ڈی ٹاکس ہوجاتا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔ اور خاص کر گرمیوں کے موسم میں تیزی سے اپنے وزن کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ تو کھیروں سے بہتراور آپ کےلیے کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ کھیرے استعمال کرنے سے آپ کے خ ون میں گلو کو ز کا لیول کم ہوتا ہے۔ جو کہ آپ کو تیزی سے وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیونکہ جب آپ کے خ ون میں گلو کو ز موجود رہتی ہے اس وقت تک آپ کا جسم انسولین ہارمون کو خارج کرتی رہتی ہے۔

اور جب تک انسولین آپ کے خ ون میں موجود رہتاہے ۔اس وقت آپ کا جسم فیٹ برنگ پروسیس کو بالکل روک دیتی ہے۔ کھیروں کو عام طور پر بہت ہی معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن اصل میں ان کےاندر بہت ہی زیادہ اینٹی آکسیڈ ینٹس موجود ہوتے ہیں ۔ جو کہ ہمارے جسم کے سیلز کو فری ریڈیکلز سے پہنچنے والے خرابی سے محفو ظ رکھتے ہیں ۔

اور ہمارے سیلز کو خراب ہونےسےبچاتے ہیں۔ یہی وجہ رہتی ہے۔ کہ کھیرے استعمال کرنےسے آپ مختلف قسم کے کینسر سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ کیونکہ ان کے اندر طاقت ور اینٹی کینسر پراپرٹیز موجود ہوتی ہیں۔ ان کے استعمال سے آپ بریسٹ کینسر اور آنتوں کے کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ کھیروں کے اندر اینٹی بیکٹیرئیل اور اینٹی فنگل پراپر ٹیز موجود ہوتی ہیں۔

گرمیوں کےموسم میں ہمارے منہ میں بدبو آنا ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ رہتی ہے کہ گرمی کے موسم میں ہمارے منہ میں بیکٹیریا کی پیداوار بہت تیزی سے ہورہی ہوتی ہے۔ جس وجہ سے ہمارے منہ سے بدبو بہت زیادہ آتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ کھیروں کا استعمال کر لیں۔ تو ان مسائل سے بچے سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Comments are closed.