گُڑ کھا کر گرم پانی پینے سے جسم کا کونسا حصہ اچانک بڑا ہونے لگتا ہے۔

گڑ کا موازنہ اگر چینی کے ساتھ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ چینی انسانی صحت کے لیے کتنی نقصان دہ ہے جبکہ گڑ ہماری صحت پر بے شمار اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی کھانے سے صرف جسم کو کیلوزیر حاصل ہوتی ہیں جو کہ جسم کو موٹا کرنے کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ ذیابطیس جیسی بیماری ہونے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔دوسری جانب گڑ کے اندر کئی ایسے منرلز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں، آئیے گڑ کے فوائد پر ایک نظر ڈالتے ہیں:گڑ کھانے سے پیٹ سے جڑے بہت سے مسائل ختم ہو جاتے ہیں، اگر آپ گیس یا تیزابیت سے پریشان ہیں تو کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھانے سے یہ دونوں مسئلے حل ہو جاتے ہیں۔

اگر بھوک نہیں لگتی ہو یا بھوک لگنے کے باوجود کھانا کھانے کا دل نہیں کرتا تو گڑ کا استعمال کریں، کم سے کم دن میں تین بار گڑ کھائیں اس سے آپ ٹھیک طریقے سے کھانا کھا سکیں گے اور صحت بھی ٹھیک رہے گی۔گڑ بلڈ پریشر کوکنٹرول میں رکھتا ہے، جن کو بہت زیادہ بلڈ پریشر ہو وہ روزانہ گڑ کا استعمال ضرور کیا کریں۔جسم میں خون کی کمی کے لیے روزانہ گڑ کا استعمال کریں، اس سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔اس کے علاوہ تھکاوٹ ختم کرنے کے لیے بھی گڑ کا استعمال نہایت مفید ہے۔ گڑ میں کیلشیئم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جو کہ ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔گڑ کا استعمال یاداشت کو بہتر بناتا ہے، جگر کی صحت کے لیے مفید ہےاور سر کا درد دور کرتا ہے۔

اس کے علاوہ گڑ خون کو صاف کرتا ہے جس سے جلد کا رنگ بھی صاف اور شفاف ہو جاتا ہے، گڑ کا استعمال وزن میں کمی بھی لاتا ہے۔امید ہے کہ آپ اس کے فوائد جان کر گڑ کا استعمال شروع کر دیں گے۔ہمیشہ مارکیٹ سے براؤن یا کالا گڑ خریدیں کیونکہ یہ کیمیکل سے پاک ہوتے ہیں۔ آپ سب کو معلوم ہوگا کہ گڑ گنے کے رس سے حاصل ہوتا ہے گنے کے رس کو کڑاہے میں ڈال کر تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے جب یہ گھنا ہو جاتا ہے تو اس کے گولے بنا لئے جاتے ہیں یوں گڑ تیار ہو کر بازار میں بلنے کے لئے تیار ہوتا ہے۔کسی زمانے میں گڑ کا استعمال بہت کیا جاتا تھا اب بھی کئی دیہات میں گڑ کھایا جاتا ہے ۔پہلے گڑ چینی کی نسبت سستا ہوتا تھا لیکن آج کل گڑ چینی کی نسبت مہنگا ہے وجہ اب گڑ کم بنایا جاتا ہے۔آج کے دور میں گڑ کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے۔

پرانے زمانے کے لوگ گڑ کے چاول بہت پسند کرتے تھے اس کے علاوہ گڑ کی کھیر بھی بنائی جاتی تھی جو چینی کی نسبت بہت مزیدار بھی ہوتی ہے۔اگر آپ میٹھا پسند کرتے ہیں تو چینی کی بجائے گڑ کا استعمال کریں جو آپ کی صحت کے لئے بھی اچھا ہے۔ایک ریسرچ کے مطابق ہمیں ہر کھانے کے بعد گڑ کا استعمال کرنا چاییے اس سے ہم کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔کھانے کے بعد گڑ کے استعمال سے پیٹ کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ معدے کی جلن اور تیزابیت سے محفوظ رہا جا سکتا ہے

Sharing is caring!

Comments are closed.