ہمارے جسم میں قبض کیوں ہوتی ہے ؟

قبض کو بیماریوں کی ماں بھی کہاجاتا ہے قبض کی علامات احتیاطی تدابیر کیسے ممکن ہیں ۔ یہ اس تحریر میں جانیں گے۔قبض کو بیماریوں کی جڑ بیماریوں کی بنیاد اور بیماریوں کا پیش خیمہ کہاجاتا ہے اور جب قبض ہوتو ہمیں ہر وہ مسئلہ پیش آتا ہے جو کہ ہمارے لئے ہمارے جسم کے لئے ہماری خوبصورتی کے لئے مسئلہ بنتی ہے ۔اور اس میں سر فہرست ہے۔ کہ ہم جو چیز کھاتے ہیں وہ جسم میں ہضم ہونے کے بعد رک جاتی ہے اور جب وہ رکتی ہے تو ہمارے لئے وہ تیزاب کا باعث بنتی ہے

زہر کا باعث بنتی ہے ناسو ر کا باعث بنتی ہے اگر ہم نے کھانا کھایا اور کھانے کو نکال دیا یعنی نکل گیا کھانا تو ہمارے لئے صحت ہے اور اگر کھانا کھایا اور کھانا رک گیا۔اور کھانے کو ہمیں وقت پر حاجت نہیں ہوئی تو ہم سمجھ لیں کہ ہم بیمار ہیں اور اس میں سب سے پہلا عمل ہے کہ ہم جب کھانا کھائیں گے اور وہ ہضم نہیں ہوگا تو ہمارا خون نہیں بنے گا سب سے پہلا عمل تو یہیں پر ثابت ہوجاتا ہے دوسرا عمل ہم اگر کچھ بھی عمل کریں گے تو اس میں صحت نہیں ہوگی کیونکہ جسم میں ہم جو بھی دوائی یا جوب بی عمل کریں گے تو اس میں وہ اثر نہیں کرے گی اس میں سرفہرست ہمارا خون خراب ہوجائے گا اس میں ہمارا سردرد شروع ہوجائے گا

اس میں ہمارا معدہ خراب ہوجائے گا اس میں ہماری آنتیں خشک ہوجائیں گی دل کے مسائل شروع ہوجائیں گے گردے اور پھیپھڑے خراب ہوجائیں گے ، جگر کی بیماری ہوسکتی ہے ،تو جب ہم ان چیزوں سے اگر نمٹنا چاہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ہماری صحت ہماری خوبصورتی ہمارے بال ، چہرے کی ایکنی ،چہرے کے حلقے آنکھوں کے حلقے اور ہمارا ہر وہ عمل جو سر کی بیماریوں میں شامل ہے اگر قبض ہوتو وہ بیماریوں کے ساتھ مقابلہ نہیں ہوسکتا اس میں سرفہرست زیادہ کھانا جب ہم زیادہ کھاتے ہیں یا بار بار کھاتے ہیں۔

یا ایک وقت میں ایک ڈش کے ساتھ ہم پانچ چھ آئٹمز کھاتے ہیں تو پھر ہمیں یہ مسئلہ پیش آسکتا ہے ،ایک چیز سخت ہے دوسری نرم ہے اور سخت چیز دیر سے ہضم ہوتی ہے اور نرم چیز رک جاتی ہے۔تو پھر بھی مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں اسی طرح پانی کا کم پینا پیدل کم چلنا رات کا کھانا اورسونے کا وقت متعین نہ کرنا اور رات کو سونے کے وقت کھانا کھا کے سونا یا کھانا کھا کے بیٹھے رہنا یا جاگنا یا لیٹ سونا یا نہ سونا یہ قبض کے بہترین عوامل میں ثابت ہوتے ہیں کہ قبض ہمیں ہوسکتی ہے اور جب قبض ہوجاتی ہے تو پھر ہم کوئی بھی چیز عمل میں لاتے ہیں تو ہمیں صحت حاصل نہیں ہوسکتی۔شکریہ

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *