”ہونٹوں کی سیاہی گلابی رنگت میں بدلنے کےلیے“

آج ہم آپ کے لیے لائے ہیں۔ کچن کے لیے چند لاجواب اور بہترین ٹوٹکے ۔

جنہیں آپ روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرکے چند چھوٹے چھوٹے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرپاتے ہیں۔ لا ل بیگ: گھر کے کچن سے لال بیگ ختم کیسے کریں؟ کوئی سابھی سادہ سرکہ لے لیں۔ اسے اسپر ے بوتل میں ڈال کر کچن کی دیواروں کے ساتھ ساتھ سامان کو ہٹا کر تین دن تک باقاعدگی سے اسپرے کریں۔ جہاں جہاں لال بیگ زیادہ آتے ہوں۔ وہاں تین دن تک صبح وشام اسپر ے کریں۔ لال بیگ یا کیڑوں کےموسم میں سنک کے پائپ کے اندر روزانہ رات کو سونے سے پہلے تھوڑا سا سرکہ ڈال دیا کریں۔ انشاءاللہ! لال بیگ ہرگز نہیں آئیں گے۔ سالن سے اٹھنے والا بھاپ: سالن کے پکتے ہانڈی سے اٹھنےوالی بھاپ سے علا ج کیسے کریں؟

چولہے پرمعمول کا کام کرتے وقت جو بھاپ پتیلی سے اٹھے اس سے منہ سینکیں اور تولیے سے صاف کرلیں۔ چہرے کے وائیٹ سیڈز کا خاتمہ ہوجائےگا۔ ہونٹؤں کی سیاہی گلابی رنگت میں بدلنے کے لیے : ملائی اور دیسی گھی ہم وزن لےکر سونے سے پہلے انگلی کی مدد سے ہونٹوں پر لگائیں ۔ کچھ ہی دنوں میں ہونٹ گلابی ہونا شروع ہوجائیں گے۔ چہرے کی چھائیاں : چہرے کی چھائیاں اور داغ دھبے کیسے ختم کریں؟ تلسی کے پتے اور لیموں کا رس برابر ملا کر چہرے پر لگانےسے چہرے کی چھائیاں ، مہاسے اور کالے دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ داغ دھبوں: جسم کے داغ دھبوں کو فورً ختم کریں۔ لیموں کو دو برابرحصوں میں کاٹ لیں۔ لیموں کے اوپر پھٹکڑی چھڑک کر داغ دھبوں والی جگہ پر ہلکا ہلکا رگڑیں۔ انشاءاللہ! کچھ ہی دنوں میں داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔

ہری مرچیں زیادہ عرصے تک محفوظ رکھئے : ہری مرچیوں پر لیموں کا رس چھڑک کر پلاسٹک کے لفافے میں اچھی طرح بند کردیں۔ ہری مرچ کافی عرصے تک خراب نہیں ہوں گی۔ اسی طرح ہرا دھنیا اور پودینہ کی حفاظت کی جاسکتی ہے۔ہاتھ میں پسینہ آنے کی شکایت: لکھتے پڑھتے وقت، سلائی بنائی کے وقت کچھ خواتین کے ہاتھوں میں پسینہ آنے لگتا ہے۔ بیگن اُبال کر اس کا پانی ہاتھوں پر لگائیں یا دھوئیں، کچھ عرصے تک یہ نسخہ استعمال کریں۔ پسینہ آنے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔خشک بال چمکدار : دو عدد انڈے ایک چائے کا چمچہ زیتون کا تیل ایک چائے کا چمچہ سرکہ ملاکر بالوں میں لگالیں، ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ بال نہایت چمک دار اور حسین لگیں گے۔چہرے کا پیلاپن دور کریں: پیلا چہرہ بیماری کی علامت ظاہر کرتا ہے، اس کیلئے گاجروں کی بھاپ اور گاجروں کا گرم پانی چہرے پر استعمال کریں اور گچی گاجروں کا جوس روزانہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ پئیں اس طرح چہرے کا پیلاپن دور ہوجائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *