یہ قدرتی دانے ایک بار نہار منہ کھاؤ 80 سال تک بڑھاپا نہیں آئے گا

یہ سیاہ بیج متعدد طبی فوائد کے حامل ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود وٹامنز، امینیو ایسڈز، پروٹینز، فیٹی ایسڈز ، آئرن، پوٹاشیم، کیلشیئم اور متعدد دیگر اجزاء کی موجودگی ہے۔کلونجی میں موجود ایک جز تھائیموکوئینون پر دہائیوں سے سائنسدان

تحقیق کررہے ہیں اور یہ طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ، کینسر سے تحفظ اور ورم کشخصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اس میں جراثیم کش اور رسولی سے بچاؤ کی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں اور کلونجی کو مشرقی وسطیٰ میں 2 ہزار سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے اور عرب افراد اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔مختلف امراض جیسے یرقان، جلدی عوارض، ہاضمے کے مسائل ، دمہ، ہڈیوں کی کمزوری اور بخار وغیرہ کے علاج کے لیے

ان کا استعمال ہوتا ہے۔کلونجی سے فائدہ کیسے اٹھائیں؟کلونجی کو آپ اپنی غذا میں ڈال کر استعمال کرسکتے ہیں جیسے دہی اور لیموں کے عرق میں اسے مکس کریں اور پی لیں۔ اسی طرح ناشتے یا رات کے کھانے میں بھی اس کے چند دانے چھڑک کر کھانا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔یہاں آپ یہ جان سکتے ہیں کہ روزانہ ان سیاہ دانوں کو کھانا آپ کو کن کن امراض سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔بال گرنے سے روکے:کلونجی کا تیل بالوں کے گرنے سے روکنے میں مدد دے کر گنج پن سے بچاتا ہے جبکہ بالوںکی نشوونما بھی تیز کرتا ہے۔ یہ بالوں کو وہ نمی فراہم کرتا ہے، جس کی اسے ضرورت ہوتی ہے خصوصاً بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے۔ کچھ مقدار میں کلونجی کے تیل کو گرم کرکے بالوں

کی جڑوں میں اس کی مالش کریں اور پھر ایک گھنٹے بعد سر دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں 2 سے 3 بار دہرائیں۔قبض سے نجات:قبض ہاضمے کے عام ترین امراضمیں سے ایک ہے اور دنیا بھر میں ہر عمر کے افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے کلونجی کے تیل کی کچھ مقدار کو بغیر دودھ کی چائے میں مکس کرکے پی لیں، فوری ریلیف ملے گا۔یرقان پر قابو پانے میں مدد دے:یرقان کا درست علاج نہ ہو تو یہ جان لیوا مرض ثابت ہوسکتا ہے، تاہم اس ٹوٹکے سے آپ صحت یابی کی رفتار تیز کرسکتے ہیں۔اجوائن کی کچھ مقدار کو رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں، صبح اسے چھان لیں اور پھر اس میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل شامل کردیں۔

اس سلوشن کو دن میں ایک دفعل پینا یرقان سے صحت یابی کی رفتار بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔کیل مہاسوں سے نجات:لیموں کے عرق اور کلونجی کے تیل کو مکس کرکے استعمال کرنے سے متعدد جلدی مسائل پر قابو پایاجاسکتا ہے، ایک کپ لیموں کے عرق میں آدھا چائے کا چمچ کلونجی کا تیل ملائیں اور اس مکسچر کو دن میں دو مرتبہ چہرے پر لگائیں اور کیل مہاسوں اور داغ وغیرہ کو جادوئی انداز سے غائب ہوتے دیکھیں۔ کلونجی کا خالص تیل ایڑیاں پھٹنے کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.